اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق میں فوجی کارروائي میں دہشت گرد گروہ داعش کے تقریبا" 90 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا گيا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراق کے الانبار اور نینوا صوبوں میں فوج نے کارروائي کرکے دولت الاسلامیہ فی العراق والشام 'داعش' کے تقریبا" 90 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے۔ ہلاک شدگان میں دہشت گردوں کا ایک اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراق کے شمالی صوبے نینوا کے علاقے موصل کے جنوب میں عراقی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئي جس کے نتیجے میں 46 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ادھر عراقی فضائیہ نے صوبۂ الانبار کے علاقے فلوجہ کے اطراف میں داعش کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کرکے 41 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ فوج کی اس کارروائي میں دہشت گردوں کی اسلحے کی 9 گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲